ETV Bharat / state

اونتی پورہ میں دوران شب پیش آئے حادثے میں دو افراد ہلاک - اونتی پورہ حادثے میں دو غیر مقامی ہلاک

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں دو افراد فوت ہو گئے۔ مرنے والے دونوں افراد غیر مقامی بتائے جا رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 10:45 AM IST

Updated : Nov 26, 2023, 11:51 AM IST

اونتی پورہ میں سڑک حادثہ

اونتی پورہ: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دوران شب پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں دو غیر ریاستی افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے کوٹ اونتی پورہ میں یہ حادثہ دوران شب تقریباً پونے بارہ بجے پیش آیا جس میں ایک نا معلوم گاڑی نے دو غیر ریاستی افراد کو ٹکر مار دی جسے وہ ہلاک ہوگئے۔ گاڑی ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس موقعے پر موجود پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے اہلکاروں نے فوری طور لاشوں کو اٹھا کر ایس ڈی ایچ پامپور مرچری پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں: Awantipora Hit and Run Case: ہِٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ڈرائیور گرفتار
اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے اور ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت محمد عاشق ولد لال میاں اور محمد شاہد ولد مرحوم مونی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں افراد اترپردیش کے غازی پور میں بسارپور کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ وہیں مفرور ڈرائیورر کی تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل پانچ اکتوبر کو بھی اونتی پورہ میں ہٹ اینڈ رن کا کیس سامنے آیا تھا جس میں اونتی پورہ پولیس نے حادثہ کے محض ایک گھنٹے کے اندر ہی ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ لوگوں نے پولیس کی فوری کارروائی کی سراہنا کی ہے۔ اونتی پورہ کے ریشی پورہ علاقے میں پیش آئے اس سڑک حادثہ کے فوراً بعد ڈمپر ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا تھا۔ حادثہ میں ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی تھی۔

Last Updated : Nov 26, 2023, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.