ETV Bharat / state

Two Days Exhibition in Tral ترال میں دو روزہ نمائش کا اہتمام - دو روزہ نمایش کا اہتمام

سینٹرل بیورو آف کمیونکیشن کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ترال میں دو روزہ نمایش کا اہتمام
ترال میں دو روزہ نمایش کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 4:36 PM IST

ترال میں دو روزہ نمایش کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : پلوامہ ضلع کے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، وزارت اطلاعات کی جانب سے دو روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے کیا۔ نمائش میں درجنوں طلبہ اور آنگن واڑی ورکروں نے شمولیت کی۔ منتظمین کے مطابق نمائش کا مقصد مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ استقبالیہ خطبے میں شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی، اننت ناگ نے مہمانوں کو جموں و کشمیر میں سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔

انہوں نے بتایا کہ سی بی سی کے فیلڈ دفاتر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو با اختیار بنانے کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا اور ان اسکیموں کی کامیابی کا انحصار عوامی بیداری پر ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ہم اپنی تاریخ کو بھلانے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور امرت مہوتسو ہمارے شاندار ماضی کی یاد دہانی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم آزادی پسندوں کی لاتعداد قربانیوں کی وجہ سے ایک آزاد قوم میں سانس لے رہے ہیں۔‘‘

رینہ نے کہا کہ عوام کی سماجی معاشی بہتری کے لیے حکومت کی بے شمار فلاحی اسکیمیں ہیں اور ان اسکیموں کے بارے میں نچلی سطح پر آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ترال میں آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد کے لیے سی بی سی کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر ایک کویز مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل مشتاق احمد کے علاوہ زونل ایجوکیشن آفیسر ترال اور پولیس عہدیداروں نے بھی افتتاحی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں دو روزہ فائن آرٹ نمائش شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.