ETV Bharat / state

پانپور: ’جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ‘ کے عنوان سے جانکاری کیمپ منعقد

خواتین کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں، بجٹ اور دیگر حقوق کی معلومات سے متعلق ٹائون ہال پانپور میں ایک جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 8:39 PM IST

ضلع پلوامہ کے ٹائون ہال پانپور میں جمعرات کو ایک رضاکار تنظیم کی جانب سے مرکزی معاونت والی ’’جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ‘‘ کے تحت خواتین کے لئے ایک جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا۔

جانکاری کیمپ میں آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکرس، خواتین پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ ’’ہمارا سنکلپ‘‘ نامی ایک رضاکار تنظیم کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

پانپور: ’جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ‘ کے عنوان سے جانکاری کیمپ منعقد

پروگرام میں خواتین کو حکومت کی جانب سے مشخص کیے گئے بجٹ اور دیگر حقوق کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ ’’عورتوں کو بجٹ اور اپنے حقوق کے بارے میں صحیح جانکاری حاصل ہو سکے۔‘‘

اس سلسلے میں تنظیم سے وابستہ ایک رضاکار نے بتایا کہ ’’ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد عورتوں کو یہ باور کرانا ہے کہ جنس کے اعتبار سے کسی کو بھی فوقیت نہیں، اور سماج میں مرد اور عورت کو برابر حقوق حاصل ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’حقوق کے اعتبار سے عام طور پر عورتوں کے ساتھ استحصال کیا جاتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے تاکہ عورتوں کو اپنے حقوق کے بارے میں صحیح جانکاری حاصل ہو سکے۔‘‘

انکے مطابق ’’آشا ورکرس اور آنگن واڑی ورکرس کو معلومات فراہم کرکے وہ دیگر خواتین کو بھی آگاہی فراہم کر سکیں گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.