ETV Bharat / state

ترال: نہر پریمیئر لیگ کے فائنل میں پنر زلمی فاتح - nahar Premier League

ترال میں نہر پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن کے فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپیئن پنر زلمی نے شاندار جیت درج کی ہے۔

ترال: نہر پریمیئر لیگ کے فائنل میں پنر زلمی فاتح

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 1:26 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع گرین پارک اسٹیڈیم میں نہر پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن کا فائنل مقابلہ پنر زلمی اور پاری بل الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دوران اس ٹی-10 کرکٹ مقابلے کو دیکھنے کے لیے آس پاس کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے کھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیا۔

فائنل میچ میں اچھی کارگردگی دکھانے والے زاہد خلیل کو مین آف دی میچ جبکہ کپتان شبیر احمد کھانڈے کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ خیال رہے یہ ٹورنامنٹ گزشتہ برس دسمبر میں شروع ہوا تھا جو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پورا نہیں ہو پایا تھا۔

ترال: نہر پریمیئر لیگ کے فائنل میں پنر زلمی فاتح

واضح رہے کہ یہ ٹی- 10 کرکٹ ٹورنامنٹ نہر ترال کا تیسرا سیزن تھا۔ فائنل مقابلے میں نوجوان صحافی بشارت رشید بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس سلسلے میں منتظمین کا کہنا تھا کہ 'کھیل کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چار کروڑ روپے کی لاگت سے ترال میں ایک انڈور اسٹیڈیم زیر تعمیر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.