ETV Bharat / state

ترال: گوجری زبان کو نظر انداز کرنے پر خاموش احتجاج

احتجاجیوں نے متنبہ کیا کہ اگر گوجری زبان کو سرکاری درجہ نہیں دیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور احتجاج کریں گے۔

Tral: silent protest against neglecting gojri language
ترال: گوجری زبان کو نظر انداز کرنے پر خاموش احتجاج
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 2:21 PM IST

گوجری زبان کو نظر انداز کرنے پر جموں و کشمیر کے ترال علاقہ میں آج گجر طبقہ سے وابستہ نوجوانوں نے ایک خاموش احتجاج کر کے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

اس سلسلے میں ترال کے بالائی علاقوں سے ائے ہوئے گجر نوجوانوں نے مشور دلناگ پارک میں جمع ہو کر خاموش احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے رکھے ہوئے تھے جن میں گوجری زبان کو نظر انداز کرنے کے متعلق تحریریں درج کی گئی تھیں۔

ترال: گوجری زبان کو نظر انداز کرنے پر خاموش احتجاج
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک احتجاجی شبیر پوسوال نے بتایا کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے اردو اور کشمیری سمیت پانچ زبانوں کو سرکاری درجہ دینے کے حوالے سے ایک بل کو منظوری دی لیکن گوجری زبان کو نظر انداز کیا گیا ہے جسکی وجہ سے گجر بکروال طبقے کی لاکھوں آبادی کے جزبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر گوجری زبان کو سرکاری درجہ نہیں دیا گیا تو وہ سڑکوں پر نکل آئے گئے اور احتجاج کریں گے۔
ایک اور احتجاجی محمد ابراہیم نے بتایا کہ مرکزی کابینہ کے فیصلے سے انکی آبادی کے جزبات مجروح ہو گئے ہیں۔
احتجاجی مانگ کر رہے تھے کہ گوجری زبان کو سرکاری درجہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.