ETV Bharat / state

ترال: لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ - پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل

وادی کشمیر کے بعض اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی دیے جانے کے ساتھ ہی دیگر اضلاع کے دکاندار اور ٹرانسپورٹرز بھی کرونا کرفیو میں ڈھیل دیے جانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

ترال: لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ
ترال: لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ
author img

By

Published : Jun 2, 2021, 7:07 PM IST

Updated : Jun 2, 2021, 7:33 PM IST

ضلع پلوامہ کو آرینج زون کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے اس وجہ سے علاقہ ترال سمیت ضلع بھر میں دکانداروں کو محدود پیمانے پر دکانیں کھولے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر ابھی بھی پابندی عائد ہے، اس فیصلے سے دکاندار مطمئن نظر نہیں آ رہے ہیں۔

ترال: لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطالبہ

قصبہ ترال کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے انکا کاروبار بے حد متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے دیگر اضلاع کی طرح پلوامہ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر عائد پابندی کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے قصبہ ترال کے متعدد دکانداروں نے ضلع انتظامیہ سے لاک ڈائون میں نرمی دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون کے باعث سبھی شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں محدود پیمانے پر دکانیں کھولے جانے کی اجازت دی گئی ہے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے سبب عوامی نقل و حمل پوری طرح سے ٹھپ ہے جس کے باعث انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے دکانداروں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود آواجاہی کو یقینی بنائے جانے کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jun 2, 2021, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.