پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میونسپل کمیٹی ترال نے دو وارڈز کو ’’کوڑے سے پاک‘‘ قرار دیا ہے۔ قصبہ ترال کے وارڈ نمبر ایک اور وارڈ نمبر بارہ کو گاربیج سے پاک قرار دیے جانے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ساجد یحییٰ نقاش نے میونسپل عملہ کی ستائش کی۔ ایس وائی یحییٰ کی موجودگی میں ان دونوں وراڈز میں بورڈ نصب کیے گئے۔ جب کہ اس موقعے پر میونسپل کمیٹی ترال کی جانب سے مہشور دلناگ پارک ترال کے نزدیک صفائی ستھرائی کی مہم بھی شروع کی گئی اور یہ عہد کیا گیا کہ ترال ٹاؤن کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے، اور اس حوالے سے عوام کو بھی کمیٹی کو تعاون فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں: Cleanliness Drive in Paner Tral: عاشورہ کے پیش نظر پنر، ترال میں صفائی مہم
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی اس کاوش کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے گے اور اس سے قصبہ کی مزید صفائی ستھرائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی کے اشتراک سے وہ قصبہ کے مزید دو وارڈز کو بھی جلد ہی کوڈے سے پاک قرار دیں گے۔ اے ڈی سی نے مزید کہا کہ ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ پرگرام کے تحت قصبے میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی ترال دن رات محنت کرکے قصبے کو جلد گاربیج سے پاک بنائے گی۔