ETV Bharat / state

ترال: دو برس سے انڈور اسٹیڈیم تشنہ تکمیل - JAMMU AND KASHMIR NEWS

مقامی شہری بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈور سٹیڈیم پر کام روک دیا گیا تھا تاہم اب کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔

tral: indoor stadium awaits completion since two years
ترال: دو برس سے انڈور اسٹیڈیم تشنہ تکمیل
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 1:01 PM IST

ایکطرف جہاں انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل کود کی طرف راغب کرنے کے لیے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال کے بجہ ونی میں دو برس سے بن رہے انڈور اسٹیڈیم پر کام کی سست رفتاری سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑی مایوس ہے۔

ترال: دو برس سے انڈور اسٹیڈیم تشنہ تکمیل

ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ ضلع پلوامہ میں اپنی نوعیت کے دوسرے انڈور اسٹیڈیم پر جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے چار کروڑ روپے صرف کیے جا رہے ہیں تاکہ ضلع کے نوجوانوں میں انڈور کھیلوں کے حوالے سے دلچسپی پیدا کی جا سکے۔ اس انڈور اسٹیڈیم کو امسال مارچ میں عوام کو وقف کیا جانا مقصود تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے کھلاڑی ناخوش نظر آ رہے ہیں۔

ادھر کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ کام لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی کام متاثر ہوا ہے۔ ایک مقامی شہری بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انڈور سٹیڈیم پر کام روک دیا گیا تھا تاہم اب کام دوبارہ شروع ہو گیا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے تاہم کھلاڑی چاہتے ہیں کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

جے کے اسپورٹس کونسل کے ایک عہدیدار محمد اکرم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انڈور اسٹیڈیم کو جلد ہی کھلاڑیوں کے لیے وقف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.