ETV Bharat / state

ترال سرکاری اسکول کی خستہ حال بلڈنگ سے طلباء پریشان

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 1:33 PM IST

'ایک سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ اسکول کی عمارت کو ٹھیک کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔'

ترال: سرکاری سکول کی خستہ حال بلڈنگ سے طلباء پریشان

سب ضلع ترال کے دور افتادہ گاؤں حاجن میں موجود اپر پرائمری اسکول کی عمارت کا ایک حصہ گزشتہ برس بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی کی وجہ سے منہدم ہو گیا۔

ایک سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود انتظامیہ اس عمارت کو ٹھیک کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس اسکول میں زیرِ تعلیم طلباء اور ان کے والدین زبردست پریشان ہیں۔ تاہم محکمۂ تعلیم کے افسران بھی اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق وہ ترال سے پینتیس کلومیٹر دور ایک پسماندہ گاؤں کے باشندے ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کے بچے سرکاری اسکولوں پر ہی منحصر ہے لیکن ستم ظریفی ہے کہ گزشتہ سال مقامی پہاڑوں پر بادل پھٹنے کے بعد آئی طغیانی سے یہ اسکول کی عمارت ناقابل استعمال بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اسکول عمارت کو ٹھیک کرنے کے لیے اگرچہ انتظامیہ کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن عوام کو جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔'

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سکول کی عمارت کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان کے بچوں کا تعلیمی مستقبل برباد نہ ہو۔'

ای ٹی وی بھارت نے اگرچہ اس بارے میں زونل ایجوکیشن آفیسر لرگام سے بات کرنے کی کوشش کی۔ تاہم بسیار کوششوں کے باوجود ان سے ہمارا رابطہ نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.