بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لیکر بنگہ ڈار گترو کی آبادی نے آج ایک مرتبہ پھر احتجاج کر کے انتظامیہ کی توجہ طلب کرنے کی کوشش کیprotest over lack of Basic facilities .
اطلاعات کے مطابق ترال سے سترہ کلومیٹر دور بنگہ ڈار کی آبادی نے گاؤں میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے سے تنگ اکر احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین 'ہم کیا چاہتے انصاف اور ہمارے ساتھ انصاف کرو' کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ملک کی آزادی کے بعد اب تک یہ گاؤں سرکاری نظروں سے اوجھل ہے ۔گاوں کے لوگ آج بھی پیدل چل کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ گاؤں میں نہ ہی رابطہ سڑک ہے اور نہ ہی پل ہے جبکہ پانی کی پایپیں خستہ ہال ہو گئی ہیں اور آبادی پانی کی ایک بوند کو ترس رہی ہے لیکن فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔'
یہ بھی پڑھیں: Protest in Tral: بنیادی سہولیات کا فقدان، مقامی عوام کا خاموش احتجاج
بنگہ ڈار کی آبادی نے متنبی کیا کہ اگر سرکاری انتظامیہ نے ان کے مطالبات جلد از جلد حل نہیں کیے تو وہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی نقل و حمل مسدود کریں گے