ETV Bharat / state

بندروں کا آبادی کی طرف رخ، کسان پریشان - محکمہ وائلڈ لائف

کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں بندروں نے دہشت مچا رکھی ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات سے اس کی شکایت کی ہے۔

Towards monkey population, farmer worried
بندروں کا آبادی کی طرف رخ، کسان پریشان
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:26 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ان دنوں بندروں نے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ شاہ آباد بالا میں رہائش پذیر آبادی نے آج محکمہ وائلڈ لائف کے خلاف ایک خاموش احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مذکورہ محکمے کے ملازمین موٹی تنخواہوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے ہیں۔

بندروں کا آبادی کی طرف رخ، کسان پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق شاہ آباد بالا میں نزدیکی پہاڑی سے آئے بندروں نے مقامی لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، جبکہ یہ بندر فصلوں اور سبزی کیاریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بارے میں انھوں نے کئی بار حکام کو آگاہ بھی کیا لیکن بے سود۔ شاہ آباد کی جملہ آبادی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی بندروں کو قابو میں کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.