ETV Bharat / state

تصادم میں جیش کا اعلیٰ کمانڈر سمیت تین عسکریت پسند ہلاک

پلوامہ تصادم کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی ملی ہے ،جس میں اظہر مسعود کا قریبی مانے جانے والا عبدالرحمن عرف فوجی بھائی ساکنہ ملتان پاکستان بھی ہلاک ہوا ہے۔

Cordon and search operation turns into an encounter in pulwama
پلوامہ میں تصادم شروع
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 9:03 AM IST

Updated : Jun 3, 2020, 12:30 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کنگن علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصام میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق تصادم میں جیشِ محمد کا اعلیٰ کمانڈر، ائی ای ڈی ماہر اور اظہر مسعود کا قریبی مانا جانے والا عبدالرحمن عرف فوجی بھائی ساکنہ ملتان پاکستان بھی ہلاک ہوا ہے۔

اس سے قبل فوج کے 55 آر آر، سی ار پی ایف کے 183 بٹالین اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے کنگن علاقہ کو محاصرے میں لے لیا تھا اور گھر گھر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔

پلوامہ تصادم میں جیش کے تین عسکریت پسند ہلاک

اطلاعات کے مطابق فوج کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد کنگن سمیت متعدد علاقوں کو محصرے میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تلاشی مہم اُس وقت تصادم میں تبدیل ہوئی جب علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جوابی کاورائی میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔ جن کا تعلق جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے تھا۔

عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جسے علاج و معاملہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ضلع میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2020, 12:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.