ETV Bharat / state

Three injured in Road accident in Pulwama حادثہ میں تین افراد زخمی - پلوامہ سڑک حادثہ

ضلع پلوامہ کے نونگری علاقے میں ایک گاڑی گہری کھائی میں جا گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ Pulwama Road Accident

حادثہ میں تین افراد زخمی
حادثہ میں تین افراد زخمی
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 3:01 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نونگری علاقے میں سڑک حادثہ میں ایک کمسن بچہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی باشندوں نے زخمیوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں انہیں مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر اسپتال ریفر کر دیا۔ Pulwama Road Accident leaves 3 injured

حادثہ میں تین افراد زخمی

مقامی باشندوں نے بتایا کہ ایک کار زیر رجسٹریشن نمبر Jk13D 9239 پالپورہ سے پلوامہ کی طرف جا رہی تھی کہ نونگری کے مقام پر، پھسلن کے باعث، گاڑی تقریباً 50 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے جن کی شناخت شہزاد احمد، اظہر احمد اور منور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ Road Accident Pulwama

مقامی باشندوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ حادثہ اس مقام پر پیش اایا جہاں گزشتہ تین ماہ سے لگاتار کریواز (Karevas) سے پانی نمودار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کھسک رہی ہے اور اکثر و بیشتر مٹی کے تودے گر آتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ کی نسبت لوگوں نے کئی بار متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کرائی تاہم حکام کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا جس کے باعث اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Vehicle Plunges Into Chenab River ڈوڈہ میں گاڑی دریائے چناب میں گر جانے سے تین افراد ہلاک

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’محکمہ آر اینڈ بی کے ملازمین غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہ سڑک قریب 50 فٹ وسیع تھی جو لگاتار کھسکنے کی وجہ سے محض 20 فٹ کشادہ رہ گئی ہے۔‘‘ انہوں نے اس ضمن میں حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.