جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اگلر گاؤں میں آگ لگنے سے تین مکان خاکستر ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ غلام حسن خان کے مکان سے شام کے نو بجے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دو مکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ محکمہ فائر اور ایمرجنسی کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچنے کے باوجود بھی ان مکانوں کو بچانے میں ناکام رہیں۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو پائی ہے۔