جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راج محل بنڈزوں علاقے میں چوروں نے 7ہزار ہائی ڈینسٹی پورے چوری کرلیے، جن کی قیمت تقریباً 21 لاکھ روپے بنتی ہیں۔ Stolen High Density Plants from Nursery
وادی کشمیر میں اگرچہ سیب کی میوہ صنعت سے ہزاروں افراد اپنا روزگار کما رہے ہیں وہی کچھ لوگوں کھیتوں میں ہائی ڈینسٹی پورے اگاتے ہیں اور روزگار کماتے ہیں، تاہم پلوامہ کے راج محل بنڈزوں علاقے میں پودوں کی چوری نے کاشتکاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
بتادیں کہ ہائی ڈینسٹی پودے کافی مہنگے ہوتے ہیں اور ان کو رتیار کرنے کے لیے روایتی پودوں کے مقابلے زیادہ محنت لگتی ہیں۔
ضلع پلوامہ کے راج محل بنڈزو علاقے میں بھی اس قسم کے ہائی ڈینسٹی پودوں کی تیاری کے لیے تین بھائی دن رات محنت کررہے ہیں۔ تاہم اگرچہ ان کا پودا تیار تھا اور انہیں ان کی کی محنت کا پھل ملنے ہی والا تھا کہ اس سے قبل چوروں نے ان کے تیار کردہ 7 ہزاروں پودوں کو ہی اڑا لے گئے۔ چوری شدہ پودوں کی قیمت تقریباً 21 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں آزاد احمد وگے نے کہاکہ' رات کے وقت چوروں نے ان کی پوری نرسری کو صاف کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے 7 ہزار پودے لگائے تھے، جن کی قیمت اب 21 لاکھ تک تھی لیکن چوروں نے اس پورے نرسری کو خالی کردیا۔'
انہوں نے کہاکہ' ہم تین بھائی نے ان پودوں کو تیار کرنے کے لیے کافی محنت کی تھی اور یہ ہی ہمارا روزگار تھا۔'
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ پودوں کی تلاشی میں ان کی مدد کریں۔'
اس سلسلے میں شبیر احمد وگے نے بات کرتے ہوئے کہاکہ' ہم نے ان پودوں کو آگانے کے لیے دن رات محنت کی اور ہم ان پودوں کو بیچ کر ہی اپنا روزگار کماتے ہے تاہم اب یہ سارے پودے چوری ہوگئے ہیں۔'
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کی محنت کو ضائع ہونے سے بچائے اور ان کے تیار شدہ پودے تلاش کرنے میں ان کی مدد فراہم کرے۔'
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایک کیس بھی درج بھی کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔'
مزید پڑھیں: