ETV Bharat / state

Road construction incomplete پلوامہ کے پیر بخشی محلہ پستونہ کی سڑک اب تک نامکمل - جموں و کشمیر خبر

پلوامہ ضلع کے بخشی محلہ کے باشندگان اس بات پر ناراض ہیں کہ رقم ملنے کے باوجود ان کے علاقہ میں سڑک کے تعمیراتی کام کو کیوں نہیں مکمل کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ اگر رقم کا استعمال سڑک کے تعمیراتی امور میں خرچ نہیں کیا گیا ہے تو اس بات کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ رقم کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

سڑک اب تک نامکمل
سڑک اب تک نامکمل
author img

By

Published : May 4, 2023, 11:05 AM IST

سڑک اب تک نامکمل

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ پیر بخشی محلہ پستونہ کے لوگ اس بات پر برہم ہیں کہ ان کے علاقے میں دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے زیر تعمیر سڑک ابھی تک نامکمل ہے جس کی وجہ سے سرکاری رقم کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق مقامی ڈی ڈی سی رکن منظور گنائی نے بھی پیر بخشی محلہ کی اس سڑک کی تعمیر کے لیے اپنے فنڈس سے رقم واگزار کی تھی، جس کے بعد مقامی واٹر گیج سے آگے کی طرف سڑک کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا۔

تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد عام لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم فنڈس کا بہانہ بنا کر تین سو میڑ کی سڑک تعمیر کی گئی اور بعد میں کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ اب مقامی باشندوں کو یہ اندیشہ ہے کہ کہیں سرکاری رقم کا ضیاع تو نہیں ہورہا ہے۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر بستی کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی جو کہ خدا خدا کر کے اب پوری ہونی تھی، تاہم حکام کی جانب سے سڑک کے تعمیراتی کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پونچھ کے مضافاتی علاقہ میں سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے لوگ پریشان

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس معاملہ پر کوئی حمتی جواب اب تک نہیں آیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اگر اس علاقہ میں سڑک کی تعمیر ہوجاتی ہے تو اس سے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، اسکول جانے والے طلبا و طالبات کو بھی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پیر بخشی محلہ کی آبادی نے ایل جی انتظامیہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.