ETV Bharat / state

Deprived of Basic Amenities ترال کے شاجن نامی گاؤں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 6:12 PM IST

ترال کے شاجن نامی گاؤں کے باشندوں کے مطابق سڑک پر کئ جگہ میکڈم اکھڑ گیا ہے ۔اسی طرح گاوں میں مواصلاتی نظام بہتر نہیں ہے جسکی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، مقا می لوگوں کے مطابق سڑک بننے کے بعد علاقے میں سوموسروس نہ ہونے سے انہیں بیس روپے کے بجائے ہزار روپے خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگ بنیادی سہولیات سے محروم
لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آئے دن یہ دعوے کئے جارہے ہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہے لیکن مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ترال علاقے کا دور افتادہ گاؤں شاجن حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے ،گاوں کے لیے اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے پی ایم جی ایس وائی سڑک تعمیر کے بہتر گاؤں والوں کے لئے بہتر قدم اٹھایاگیا ہے تاہم مقامی لوگوں کے مطابق سڑک پر لاکھوں روپیہ خرچ کیا گیا لیکن سڑک کی تعمیر پورے گاؤں میں نہیں کی گئی ہے، جسکی وجہ سے،گاوں کے باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی نوجوان نے بتایا کہ گاوں کے نوجوانوں کے لیے کھیل گاہ دستیاب نہ ہونے سے کھلاڑی مایوس ہیں، جبکہ گاوں میں گاؤں میں وافر زمین دستیاب ہے۔ لیکن اس طرف توجہ نہیں دی جار ہی ہے، ان کے مطابق اگرچہ دیہی ترقی غریب افراد کو پی ایم اے وائی کے تحت مکانات فراہم کئے جارہے ہیں،لیکن شاجن گاوں میں زیادہ تر لوگ اس سہولت سے بھی محروم ہیں ۔
مقامی باشندہ نے بتایا کہ گاوں والوں کے لیے گزشتہ برس بجلی فراہم کی گئی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ابھی تک کھمبےنہیں لگےہیں اور تاریں بھی درختوں پر لٹکی ہوئی ہیں ۔
شاجن کی آبادی نے گاوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ سے ترجیحی بنیاد پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Dilapidated Road in Sopore سوپور میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.