ETV Bharat / state

T20 Knockout Cricket Tournament منطقی سپورٹس نے پولیس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا - Charligund cricket tournment

اونتی پورہ پولیس کی جانب سے منعقد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج فائنل میچ کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے سولہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ فاتح ٹیم کو 25 ہزار روپے اور ٹرافی سے نوازہ گیا، جب کہ رانر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے سے نوازہ گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 4:13 PM IST

منطقی سپورٹس نے جیت لیا پولیس ٹورنامنٹ کا فائنل

اونتی پورہ:اونتی پورہ پولیس کی جانب سے منعقد ناک آوٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج چرالی گنڈ اونتی پورہ میں کھیلا گیا۔ فائنل گھاڈی کھل اور منطقی سپورٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو منطقی سپورٹس نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔ فائنل کا یہ مقابلہ دیکھنے کے لیےکھیل شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر محمد رئیس بٹ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے، جبکہ اس موقع پر ایس یس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، ایس ڈی پی او ممتاز بھٹی، ایس ایچ او اونتی پورہ محمد یونس کے علاوہ کئی شخصیات موجود تھیں۔ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے سولہ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

جیتنے والی ٹیم کو 25 ہزار روپئے اور ٹرافی دی گئی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپئے اور ٹرافی سے نوازہ گیا۔اس کے علاوہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ عادل احمد اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملک جاسم کو دیا گیا۔اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ سمیت کئی دیگر صحافیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور جموں و کشمیر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کرکے ان کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ان کی رہنمائی کرتی ہے۔ انہوں نے ونر ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں بھی دیں۔

مزید پڑھیں: T20 Knockout Cricket Tournament اونتی پورہ میں ٹی ٹونئٹی ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ نے ٹورنامنٹ کے دوران حصہ لینے والی ٹیموں کی جانب سے شمولیت کرنے اور جوش و خروش دکھانے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرف کے پروگرامز کا انعقاد اس لیے کیا جاتا تاکہ نوجوانوں کو غلط کاموں سے دور رکھا جائے اور انہیں ایک بیتر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔ ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ چرالی گنڈ گرؤانڈ کو جازب نظر بنانے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.