ETV Bharat / state

Sweepers Staged Silent Protest ترال میں خاکروبوں کا خاموش احتجاج - خاکروب مستقل ملازمات فراہم کرنے کا مطالبہ

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بلدیہ میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے حکام سے انہیں مستقل ملازمات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ Silent Protest in tral

ترال میں خاکروبوں کا خاموش احتجاج
ترال میں خاکروبوں کا خاموش احتجاج
author img

By

Published : Jan 31, 2023, 3:30 PM IST

ترال میں خاکروبوں کا خاموش احتجاج

پلوامہ: میونسپل کمیٹی ترال میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے خاموش احتجاج درج کرکے اپنے مطالبات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے عارضی ملازمین (خاکروبوں) نے بتایا وہ گزشتہ چودہ برسوں سے محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام انجام دے رہے ہیں۔ تاہم مستقلی کے لیے مقررہ میعاد مکمل ہونے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے۔

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ مستقل ملازمت فراہم نہ کیے جانے کے باعث ان کے معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں وہ قلیل تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔ احتجاج کر رہے صفائی کرمچاریوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام کو اس حوالے سے عرضداشت پیش کیے تاہم اب تک شنوائی نہیں ہوئی۔

اپنی فریاد سناتے ہوئے عارضی صفائی کرمچاریوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ صفائی کے ساتھ ساتھ ہر وقت محکمہ بلدیہ کے دیگر کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھی انہوں نے قابل قدر کام انجام دیا جس کے لیے ان کی ستائش بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کے جائز مطالبات اور دیرینہ مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا۔

احتجاج میں شامل ایک صفائی کرمچاری نے کہا کہ ’’ماے ٹاؤن ماے پرائیڈ پروگرام کے دوران محکمہ ھذا کی ڈائریکٹر صاحبہ نے یہاں کا دورہ کیا اور ہمیں یقین دلایا کہ جموں میونسپل کارپوریشن میں عارضی ملازمین کی سینارٹی لسٹ (Seniority List) اجرا کی جائے گی تو یہاں بھی سینیاری لسٹ تیار کرکے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالہ سے غور و خوض کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: خاک روبوں نے زبردست احتجاج کیا

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ جموں میں لسٹ تیار ہونے کے بعد مستقلی کے حوالہ سے کام شروع کیا گیا ہے تاہم کشمیر کے مختلف اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی لسٹ ابھی تک تیار نہیں کی گئی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے برسوں سے بطور عارضی ملازم کام کر رہے خاکروبوں کو مستقل ملازمت فراہم کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.