ETV Bharat / state

پلوامہ: ڈگری کالج میں داخلہ کی مانگ پر طلبہ کا احتجاج

ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلبہ نے پیر کو ڈگری کالج پلوامہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پلوامہ: داخلہ دئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے طلبہ نے احتجاج کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 4:36 PM IST

ڈگری کالج پلوامہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے کالج میں داخلہ دیے جانے کی مانگ کی۔ تاہم کالج انتظامیہ کے مطابق طلبہ کو اپنے علاقوں کے نزدیک کالجوں میں ہی داخلہ دیا جائے گا۔

پلوامہ: داخلہ دئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے طلبہ نے احتجاج کیا

احتجاج کر رہے طلبہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں ’’نا معلوم وجوہات کی بنا پر کالج میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔‘‘

طلبہ نے کہا کہ ’’کووڈ لاک ڈاؤن کے سبب طلبہ کی پڑھائی پہلے ہی کافی متاثر ہو چکی ہے اور اب کالج میں داخلہ نہ دیئے جانے کے سبب طلبہ مزید پریشان ہو رہے ہیں۔‘‘

اس ضمن میں ڈگری کالج پلوامہ کے پرنسپل فاروق احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دیگر علاقوں میں قائم کالجوں میں ہی مقامی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ تاہم احتجاجی طلبہ ڈگری کالج پلوامہ میں داخلے کی ضد کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اونتی پورہ، راجپورہ اور پانپور میں بھی کالج موجود ہیں، ان کالجوں کے نزیک رہائش پذیر طلبہ کو ڈگری کالج پلوامہ میں داخلہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.