ETV Bharat / state

'سبکدوشی کے بعد بھی جد و جہد جاری رہے گی'

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ فارماسسٹ ایسوی ایشن کے عہدہ صدر سے سبکدوش ہوئے شیخ معراج الدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

فارماسسٹ ایسوی ایشن کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 12:12 PM IST

جموں وکشمیر فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ٹاون ہال ترال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایسوسی ایشن کے سبکدوش ہوئے صدر شیخ معراج الدین کی عزت افزائی کی گئی۔

ایسو سی ایشن کے تئیں ان کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

فارماسسٹ ایسوی ایشن کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

اس موقع پر ضلع پلوامہ کے فارماسسٹوں کے علاوہ ایسوی ایشن کے تمام ضلع صدور نے شمولیت کی۔

اس موقع پر شوکت اندرابی کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملیے کشمیر کی جواں سالہ آرٹ ڈائریکٹر سے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں وکشمیر فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سید شوکت اندرابی نے بتایا کہ وہ اپنے ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

سابق صدر شیخ معراج الدین نے بتایا کہ وہ سبکدوش ہونے کے باوجود ملازمین کے لیے اپنے آپ کو ہر وقت تیار رکھیں گے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.