ETV Bharat / state

جمعۃ الوداع کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں سختی

author img

By

Published : May 7, 2021, 3:35 PM IST

جمعۃ الوداع کے موقع پر آج ضلع پلوامہ میں کورونا کرفیو کے پیش نظر سخت ترین بندشیں عائد کی گئی تھیں۔ وہیں جگہ جگہ پر خاردار تار لگائے گئے تھے۔

Strict curfews
جمعتہ الوداع

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ آج ضلع پلوامہ میں بھی کورونا کرفیو نافذ رہا۔ جمعۃ الوداع کے پیش نظر آج کورونا کرفیو میں سختی لائی گئی تھی۔ جگہ جگہ خاردار تار اور پولیس اور سی آر پی او کی تعیناتی اس بات کا اشارہ دے رہی تھی کہ کسی بھی شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

جمعتہ الوداع

وہیں آج ضلع پلوامہ میں پولیس کی جانب سے جگہ جگہ ناکے لگا دیے گئے تھے اور سڑکوں کو خاردار تار سے بند کر دیا تھا۔ وہیں ناکوں پر ضلع انتظامیہ نے سول انتظامیہ کے ملازمین کی تعیناتی کی تھی۔ کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آج جمعۃ الوداع کے موقع پر انتظامیہ نے نماز ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم مذہبی رہنماؤں کو پہلے ہی ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ محکمہ صحت اور انتطامیہ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کر کے نماز ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد

اس حوالے سے مرکزی جامع مسجد کے امام و خطیب مولوی محمد اکرم ڈار نے بات کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کریں اور چھوٹے چھوٹے اجتماعات منعقد کریں تاکہ ہم وبائی بیماری سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

پولیس کے اعلٰی افسران بھی آج بازاروں میں گشت کرتے دیکھے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.