ETV Bharat / state

Snowfall Aftermath: ’انتظامیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام‘ - سماجی کارکن فاروق ترالی

’’جنوبی کشمیر South Kashmir کے سب ضلع ترال میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو راحت پہنچانے میں انتظامیہ یکسر ناکام ہو چکی ہے۔Snowfall Throws life out of gear‘‘ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔

’انتظامیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام‘

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 9:05 PM IST

وادیٔ کشمیر میں حالیہ برفباری Snowfall in Kashmir کے باعث جہاں درجۂ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے وہیں شدید برفباری کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا Snowfall Throws life out of gear کرنا پڑ رہا ہے۔

’انتظامیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں ناکام‘

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سب ضلع (ترال) انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا: ’’برفباری نے انتظامیہ کے دعوؤں کی پول کھول کے رکھ دی ہے، جو بھی دعوے سرکاری سطح پر کیے گئے ہیں وہ زبانی جمع خرچ کے سوائے کچھ نہیں ہیں۔‘‘

فاروق ترالی نے بتایا کہ ’’محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود ترال میں انتظامیہ برفباری سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں یکسر ناکام نظر آئی جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ترال ٹاؤن کی اہم سڑکوں پر سے برف ہٹا لی گئی تاہم لنک روڈس سے ابھی برف نہیں ہٹائی گئی، جب کہ بجلی کے حوالے سے بھی صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ چھ انچ برف کے نیچے دب گئی ہے اور انتظامی افسران صرف فوٹو شوٹ میں مشغول ہیں۔‘‘

انہوں نے سرکار سے سب ضلع ترال کی تمام سڑکوں سے برف ہٹانے کے علاوہ فوری طور پر بجلی بحال کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.