جموں و کشمیر میں تقریبا چار روز تک برفباری کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے معمولات زندگی کافی زیادہ متاثر رہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے میدانی علاقوں میں دو سے ڈھائی فٹ جبکہ بالائی علاقوں میں تین سے چھ فٹ تک برفباری درج کی گئی ہے۔
سنگروانی، اڑی ترال اور ابہما کی سڑکوں پر ابھی تک برف پڑی ہونے کی وجہ علاقے کے سرپنچ نے متعدد دفعہ ضلع کمشنر سے برف ہٹانے کی اپیل ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے سنگروونی کے سرپنچ ارشاد احمد گورسی نے ضلع انتظامیہ پلوامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برف ہٹانے کے لیے ضلع انتظامیہ سے متعدد دفعہ رابطہ بھی کیا گیا، تاہم مسلسل فون کرنے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ان کا نمبر بلیک لسٹ میں ڈال دیا، جس کے بعد محکمہ آر ایند بی (روڈ اینڈ بلڈنگ) میں بھی فون کرنے کے بعد ان کے نمبر کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاقے میں کئی لوگ بیمار ہیں، لیکن سڑک بند ہونے کی وجہ سے وہ ہسپتال نہیں جاسکتے، جس کی وجہ سے انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے میں سڑکوں سے جلد سے جلد برف ہٹائی جائے تاکہ علاقے کے لوگ راحت کی سانس لے۔
وہیں دوسری جانب قصبہ پلوامہ میں بلدیاتی محمکہ نے سڑکوں کو بحال تو کیا ہے، لیکن برف کو سڑک کے دونوں کناروں پر ہی جمع کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چلنے والوں کے ساتھ ساتھ مقامی دکانداروں کو مشکالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس ضمن میں محکمہ آر اینڈ بی کے افسر نے کہا کہ ’’ہم دو دن میں علاقے سے برف ہٹانے کے کام کو مکمل کرلینگے‘‘۔
مزید پڑھیں: