ترال انتظامیہ نے آج واضح کیا ہے کہ سب ڈسٹرکٹ میں کوئی بھی کورونا وائرس کا مثبت کیس نہیں پایا گیا ہے اور جو چھ کیس نگرانی میں رکھے گئے تھے ان کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رائینا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ان چھ افراد میں تین کو سکمز، دو کو آیسولیشن سینٹر بجوانی ترال جبکہ ایک کو ہوم آیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے بلکہ گھروں کے اندر رہ کر انتظامیہ کو تعاون فراہم کرنا چاہیے۔
بتایا جاتا ہے کہ کورونا وائرس چین کے شہر وہان سے پھیلا اور پوری دنیا کے کئی ممالک میں پھیل گیا۔ کورونا وائرس سے پورے دنیا میں تقریبا 11000 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی لوگوں کی کورونا وائرس کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 200 سے اوپر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہے۔ اسی کے پیش نظم حکومت عوام کو کئی طرح کے احتیاط برتنے کو کہہ رہی ہے۔ جموں و کشمیر سمیت پورے پھارت میں سینیٹائزیشن کیا جا رہا ہے۔