ETV Bharat / state

Bandzo Jindwal link road Dilapidated: پلوامہ میں بنڈزو-جندوال رابطہ سڑک خستہ حال - پلوامہ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ

پلوامہ میں سڑک ی حالت خستہ ہونے کے سبب ہنگامی صورتحال میں مریضوں، خاص کر حاملہ خواتین، Pulwama Link Road Dilapidated کو کندھوں یا چارپائی پر اٹھا کر نزدیکی شاہراہ تک پہنچانا پڑتا ہے کیونکہ گاڑیوں کے ڈرائیورز خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔

پلوامہ میں بنڈزو - جندوال رابطہ سڑک خستہ

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 7:34 PM IST

جنوبی کشمیر: پلوامہ ضلع میں بنڈزو - جندوال رابطہ سڑک کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے۔ Bandzo Jindwal link road in Pulwama Dilapidatedخستہ حال سڑک کے باعث مقامی باشندوں، راہگیروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی سخت مشکلات سے جوجھنا پڑتا ہے۔

پلوامہ میں بنڈزو - جندوال رابطہ سڑک خستہ

بنڈزو۔جندوال رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف خاموش احتجاج درج کیا۔ Silent Protest Against Bandzo Jindwal Dilapidated Roadاحتجاجیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ خشک موسم میں گرد و غبار جبکہ بارشوں اور برفباری کے دوران سڑک اور اس پر بنے گڑھوں میں جمع پانی سے لوگوں کو راستہ عبور کرنے میں سخت مشکلات پیش آتی ہیں۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے انتظامیہ کو کئی بار سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن آج تک اس پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا۔‘ مقامی باشندوں کے مطابق ’ہنگامی حالات میں مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو کندھوں یا چارپائی پر اٹھا کر نزدیکی شاہراہ تک پہنچانا پڑتا ہے کیونکہ ڈرائیورز خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث یہاں آنے سے کتراتے ہیں۔‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ گزشتہ برس انتظامیہ نے بنڈزو۔جندوال سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا تھا تاہم ایک کلو میٹر سے بھی کم سڑک مرمت اور میگڈمائزیشن کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے بنڈزو سے جندوال تک کی رابطہ سڑک کی مرمت اور میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: چاٹہ پورہ رابطہ سڑک کی حالت خستہ، لوگوں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.