سرینگر کے مضافات پانتھہ چوک میں اتوار کو جھڑپ کے دوران قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے تھے۔ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے مسلسل تیسرے روز بھی قصبے میں مکمل ہڑتال رہی۔
ہڑتال کے پیش نظر قصبہ پانپور میں دکانیں اور کاروباری اداروں کے علاوہ قصبہ میں دیگر سرگرمیاں بھی معطل رہیں۔ وہیں نوجوانوں نے قصبہ پانپور کی طرف آنے جانے والی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھی جس وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی مکمل طور بند رہی۔
پانتھہ چوک جھڑپ میں ثاقب احمد کھانڈے، عمر طارق بٹ اور زُبیر احمد ہلاک ہو گئے تھے جن کا تعلق قصبہ پانپور سے ہیں۔
واضع رہے کہ 30 اگست کو پانتھہ چوک، سرینگر میں موٹر سائیل پر سوار ان تینوں عسکریت پسندوں نے ناکہ پارٹی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروئی شروع کی جس دوران جھڑپ شروع ہو گئی اور جھڑپ میں تینوں مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
اس جھڑپ میں پولیس کا ایک اے ایس آئی بھی ہلاک ہو گیا تھا۔