ETV Bharat / state

South Kashmir Village Sans Basic Facilities: جنوبی کشمیر کا شاجن علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم - شاجن ترال بنیادی سہولیات کا فقدان

ترال علاقے کے ایک پسماندہ گاؤں شاجن کے باشندوں نے کا دعویٰ ہے کہ حکومت سمیت منتخب عوامی نمائندوں نے اس علاقے کو جان بوجھ کر پس پشت ڈال دیا ہے۔ علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

جنوبی کشمیر کا شاجن علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 12:48 PM IST

جنوبی کشمیر کا شاجن علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم

پلوامہ (جموں کشمیر) : ایل جی انتظامیہ کی جانب سے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بیانات بڑے پیمانے پر جاری کیے جاتے ہیں تاہم جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے ایک گاؤں - شاجن - میں آج کے جدید دور میں بھی لوگوں کو بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ترال ٹاؤن سے قریبا تیرہ کلومیٹر دور شاجن کا یہ علاقہ سطح سمندر سے کافی اونچائی پر واقع ہے اور یہ علاقہ چند سال قبل تک رابطہ سڑک سے بھی محروم تھا۔

جہاں چند سال قبل اگرچہ پی ایم جی ایس وائی نے یہاں رابطہ سڑک کی تعمیر شروع کی تھی تاہم مقامی لوگوں کے مطابق یہ سڑک ادھوری ہے کیونکہ جہاں بستی ہے وہاں تک سڑک کی تعمیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور مرور میں دقتوں کا سامنا ہے۔ گاؤں میں اگرچہ بجلی سپلائی بحال کی گئی ہے تاہم بجلی کا ترسیلی نظام زبوں حالی کا شکار ہے۔ بجلی ترسیلی لائنز کو کھمبوں کے بجائے چھوٹے درختوں کے سہارے باندھ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: Check Rajpora lacks Basic Facilities راجپورہ، اونتی پورہ کی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی لوگوں کے مطابق ‘’’اب مصیبت یہ بھی ہے کہ غریب گجروں کو اب گھروں سے ہی بے دخل کیا جا رہا ہے، حالانکہ اراضی ہمارے نام پر درج ہے لیکن نہ جانے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کس بات کا نام ہے۔‘‘ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شاجن علاقے کے باشندوں نے الزام عائد کیا کہ ’’الیکشن کے موقع پر لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی لیڈران یہاں آتے تو ہیں لیکن پھر اگلے انتخابات تک نظر بھی نہیں آتے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Lack Of Basic Facilities گاؤں صدرا رگوڈا لوئردواڈہ کے باشندے بنیادی سہولیات سے محروم

ترال کے دور افتادہ علاقے شاجن کی آبادي نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گاؤں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ ادھر، مقامی ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ وہ جلد ہی اس علاقے کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.