ETV Bharat / state

Dilapidated Road in Tral ترال میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاج - شاہ آباد بالا میں سڑک کی خستہ حالی

ترال کے شاہ آباد بالا میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاج کیا گیا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ چھوٹے بچے اور بزرگ اس سڑک پر چلنے سے ڈر محسوس کرتے ہیں۔ جب بھی بارش ہوتی ہے تو لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ترال میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاج

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 6:34 PM IST

ترال میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاج

ترال: جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع شاہ آباد بالا کی سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ محکمہ آر اینڈ بی سڑک کی مرمت کیلئے کوئی بھی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔ اس معاملے کو لیکر آج مقامی لوگوں نے خاموش احتجاج کر کے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔

مقامی لوگوں کے مطابق خانقاہ نامی گاؤں سے شاہ آباد تک رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کا سڑک سے پیدل چلنا بھی محال ہے گاڑیوں کو چلنا دور کی بات ہے۔ سڑک پر بڑے بڑے گڑھے ہو گئے ہیں اور معمولی بارش میں سڑک کے گڑھوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور سڑک جھیل جیسا بن جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ چھوٹے بچے اور بزرگ اس سڑک پر چلنے سے ڈر محسوس کرتے ہیں۔ جب بھی بارش ہوتی ہے تو لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث لوگوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے اور اس سڑک کی مرمت کیلئے محکمہ آر اینڈ بی نے آج تک سنجیدگی کا مظاہر نہیں کیا۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو آگاہ کیا تھا کہ سڑک کی مرمت عمل میں لائی جائے تاہم اُنہوں نے آج تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا، جس کے باعث مقامی آبادی پریشانی میں مبتلا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ دراصل یہ سڑک راجپورہ سے براستہ ہمارے گاؤں تک نبارڈ اسکیم کے تحت منظور ہوگئی تھی مگر محض ڈیڑھ کلومیٹر پر راجپورہ میں میکڈمایزیشن کی گئی جبکہ ہمارے گاؤں کو نظر انداز کیا گیا۔ ہمارے گاؤں کو جانے والی یہ سڑک انتہائی تنگ اور خستہ ہال ہے لہذا جلد از جلد اس سڑک کی تجدید ومرمت کے لیے اقدامات کئے جائیں تاکہ ہمیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Dilapidated condition of the road پونچھ میں سڑک کی خستہ حالی کو لے کر احتجاجی مظاہرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.