ETV Bharat / state

Sexual Violence with Minors in Pulwama جنسی ہراسانی کے الزام میں پرنسپل، والد گرفتار - جنسی ہراسانی پرنسپل گرفتار

ضلع پلوامہ میں مبینہ طور جنسی ہراسانی کرنے والے ایک اسکول پرنسپل اور ایک والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ Sexual Abuse in Pulwama Accused Arrested

۱
۱
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 7:15 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل کو مبینہ طور پر اپنے ہی تعلیمی ادارے کی دو نابالغ طالبات، جو کہ آپس میں بہنیں بھی ہیں، کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ضلع پلوامہ میں ہی اس طرح کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک والد نے مبینہ طور اپنی دو نابالغ بچیوں کو جنسی تشددد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اسے بھی گرفتار کر لیا۔ Principal Arrested for Sexual Abuse with Minor Siblings

پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو، دو الگ الگ، شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد پلوامہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں واقعات کے کلیدی ملزمین کی فوری طور گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے جن کی رپورٹ آنی باقی ہے۔ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کیسز کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ ان کیسز کے حوالے سے دیگر حقائق کا پتہ چل سکے۔ Father Arrested on Charges of Sexual Violence with Daughters

دریں اثناء، جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ روز شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بونیار علاقے میں ایک شخص کو اسی طرح کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ اُس پر بھی اپنی بیٹی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.