ETV Bharat / state

ترال کے متعدد علاقے بنیادی سہولیات سے محروم - جل شکتی محکمہ

مقامی لوگوں کے مطابق جل شکتی محکمہ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوا ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ترال: چلہ کلاں کے ایام میں لوگ مشکلات سے دوچار

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 8:33 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں جہاں ان دنوں سردی کی لہر برقرار ہے۔ چلہ کلاں کے ان ایام میں لوگوں کو بنیادی سہولیات جیسے بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مسلسل پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترال: چلہ کلاں کے ایام میں لوگ مشکلات سے دوچار

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں حالیہ برفباری کے بعد جہاں علاقے میں بجلی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے وہیں، شدت کی سردی کے بعد پانی کی پایپیں جم گئی ہیں، جس کی وجہ سے آبادی کو چلہ کلاں کے ان سرد آیام میں برف اُبال کر پینے کا پانی حاصل کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق جل شکتی محکمہ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے میں یکسر ناکام ثابت ہوا ہے اور آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان ہیں اور آئے روز مختلف علاقوں میں لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکام یقین دہانی تو کراتے ہیں لیکن بجلی ندارد ہے۔

ترال کی آبادی کا مطالبہ ہے کہ علاقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.