ETV Bharat / state

ترال: گئو خانہ میں آتشزدگی - دوران شب ایک آتشزدگی کا معاملہ سامنے آیا

ترال میں دوران شب ایک گجر شہری کے گئو خانہ میں آگ لگنے سے سات مویشی ہلاک ہوگئے۔

ترال: آتشزدگی میں سات مویشی جل کر خاکستر، امداد کی اپیل

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 9:50 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں دوران شب ایک آتشزدگی کا معاملہ پیش آیا جہاں ایک گجر شہری کا گئو خانہ اور سات مویشی جل کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترال: آتشزدگی میں سات مویشی جل کر خاکستر، امداد کی اپیل

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کریم گوجر ساکن دودھ کلن کے گئوخانہ سے آگ نمودار ہوئی جس نے جلد ہی پورے ڈھانچے کو اپنی زد میں لے لیا۔

اس آتشزدگی کے واقعہ میں شہری کا یہ گئوخانہ اور اس میں رکھی گئی سات بھینسیں جل کر ہلاک ہو گئیں۔

اس ضمن میں مقامی سرپنچ عبدالرشید نے بتایا کہ آگ کی واردات میں متاثر ہوا شہری مفلوک الحال ہے اور اس لیے سرکار کو ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ یہ اپنی زندگی گزار سکے۔

ایک اور شہری غلام قادر نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے غریب شہری کافی متاثر ہوا ہے، لہذا ان کی امداد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.