سب ضلع ترال میں محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے دیہی ترقی محکمہ کے انجینئرنگ ونگ کے ایس ای برائے صوبہ کشمیر نے جمعرات کو دیگر افسران کے ہمراہ ترال کا دورہ کیا۔
ایس ای نے مندورہ علاقے میں 23لاکھ روپے کی مالیت سے تعمیر کیے گئے پل کا جائزہ لیا جبکہ نگین پورہ کے مقام پر بنائے گئے کھیل کے میدان کا جایزہ لینے کے بعد ترال میں قائم دیہی ترقی کے آفس میں ایک میٹنگ کے دوران ایس ای نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں تاکہ دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے نئے منصوبوں پر کام کی تکمیل وقت پر ممکن ہو سکے۔
بعد ازاں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس سی آر ای ڈبلیو سیف علی کٹاریہ نے بتایا کہ دیہی ترقی محکمے کو دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی میں خاص اہمیت حاصل ہے اور وہ ترال میں دیہی ترقی کی جانب سے انجام دیے گئے ترقیاتی کام کاج سے مطمئن ہیں۔
منریگا ٹھیکہ داروں کے ہڑتال پر جانے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ انکی جائز گزارشات پر عملدرآمد ہو گیا ہے تاہم ہڑتال سے کام چلنے والا نہیں ہے افہام وتفہم سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔