تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور وسیع پیمانے پر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک سرچ آپریشن جاری تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن بھی ترال کے کملا جنگلات میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں جیش محمد نامی عسکری تنظیم کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کیا گیا تھا۔