ETV Bharat / state

پلوامہ کے دو علاقوں میں سرچ آپریشن جاری - پلوامہ اور ترال میں سرچ آپریشن جاری

ضلع پلوامہ کے برپورہ علاقے اور ترال کے ناگہ بل گاؤں کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

search operation
search operation
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 8:19 AM IST

Updated : Mar 6, 2021, 10:02 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے برپورہ علاقے اور ترال کے ناگہ بل گاؤں میں سکیورٹی فورسز سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

پلوامہ کے برپورہ علاقے کو فوج کے 55 آر آر، سی آر پی 182 بٹالین اور پولیس کی مشرکہ ٹیموں نے محاصرے میں لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوج نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

فوج کے مطابق انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

دوسری جانب جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع ناگہ بل گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد ناگہ بل گاؤں کو فوج کی 42 آر آر، سی آر پی کی 180 بٹالین اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر محاصرہ میں لیا ہے۔

اس دوران گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور بلا ضرورت کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

آخری اطلاعات ملنے تک گھر گھر تلاشی کی جا رہی ہے۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 10:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.