ETV Bharat / state

پلوامہ کے متعدد گاؤں میں سرچ آپریشن - عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی تیز

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متعدد گاؤں میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پلوامہ کے متعدد گاؤں میں سرچ آپریشن
پلوامہ کے متعدد گاؤں میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : May 18, 2020, 9:24 AM IST

Updated : May 18, 2020, 12:05 PM IST

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 55، 53 آر آر اور سی آر پی ایف کی 182، 183 بٹالین نے مشترکہ طور پر رہمو، گوسو، مورن، اشمنندر اور دیگر ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پلوامہ کے متعدد گاؤں میں سرچ آپریشن

ذرائع کے مطابق، عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے ان علاقوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

بتا دیں کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔ گزشتہ روز ضلع ڈوڈہ میں ایک تصادم میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ادھر ترال کے ڑٹھسونہ گاو ں کا فوج اور سی آر پی ایف نے محاصرہ کر لیا ہے۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور خانہ تلاشییوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے آخری اطلاعات ملنے تک تلاشییوں کا سلسلہ جاری ہے

Last Updated : May 18, 2020, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.