مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع واہبغ اور لاجورہ علاقے میں فوج نے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
ضلع کے واہبغ علاقے کو فوج کے 50 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔
وہیں ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے کو بھی فوج کے 55 آرآر، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
فوج کے مطابق ان دونوں دیہاتوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فوج نے سی آر پی ایف اور پولیس کے ساتھ مل کر ان دونوں دیہاتوں کو محاصرے میں لیا ہوا ہے۔