تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور پر لروجاگیر کا محاصرہ کیا۔ اس دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا ہے اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ کئی گھنٹوں تک چلا یہ سرچ آپریشن بلاخر پرامن طور پر ختم ہوگیا۔ کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ کل شام ترال پایین میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جو رات گئے پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔