ETV Bharat / state

ترال: رابطہ پل نہ ہونے سے عوام پریشان - non availability of Bridge

رابطہ پل نہ ہونے کی وجہ سے چھہ دیہات آبادی تحصیل ہیڈ کوارٹر سے کٹ کر رہ گئی ہے ۔

ترال: رابطہ پل نہ ہونے سے عوام پریشان
ترال: رابطہ پل نہ ہونے سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 10:11 AM IST

ترال انتظامیہ کے بلند بانگ دعوں کے باوجود سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال کے بالکل عقب میں بہہ رہے ایک بڑے نالے پر رابطہ پل کی عدم دستیابی سے چھ دیہات کی آبادی تحصیل ہیڈ کوارٹر سے کٹ کر رہ گئی ہے جبکہ اس رابطہ پل کو بنانے کے لیے مقامی آبادی نے کئی مرتبہ حکام بالا کے دروازوں پر دستک دی لیکن انھیں اب تک مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

ترال: رابطہ پل نہ ہونے سے عوام پریشان

نالے پر مقامی لوگوں نے عارضی پل تو تعمیر کیا ہے لیکن اس پر گاڑی نہیں جا سکتی۔

اطلاعات کے مطابق، رابطہ پل کی عدم دستیابی سے نہ صرف عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے بلکہ اس نالے پر رابطہ پل نہ ہونے سے ان دیہات کے بیماروں کے لیے مشکلات پیدا ہوتے ہیں جو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں علاج ومعالجہ کی غرض سے آنا چاہتے ہیں۔

ایک مقامی شہری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ''رابطہ پل نہ ہونے سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات درپیش ہیں لیکن ان کی اس اہم ضرورت کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔''

ایک مقامی خاتون نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پل نہ ہونے سے وہ از حد پریشان ہو رہے ہیں۔'

انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ حکام جان بوجھ کر انجان بن رہے ہیں کیونکہ کئی مرتبہ حکام نے اس پل کی تعمیر کے لیے پیمائش کی لیکن پل کی تعمیر کا خواب برسوں سے خواب بنا ہوا ہے مقامی آبادی نے اس اہم نالے جس کو عرف عام میں واتل آڈا کہتے ہیں پر رابطہ پل تعمیر کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.