پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کا چاٹہ پورہ تا اولڈ بس اسٹینڈ علاقہ قصبہ کے مصروف ترین گلی کوچوں میں شمار ہوتا ہے جہاں دن بھر لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ تاہم محکمہ بلدیہ کی جانب سے اس کی تعمیر و مرمت کا کام ادھورا چھوڑ دیے جانے سے نہ صرف راہگیروں، مقامی باشندوں بلکہ دکانداروں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Roadside Construction Material Irks Pulwama Residents
مقامی باشندوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے گلی کوچوں کی مرمت کے لیے محکمہ نے ریت اور باجری گلی کوچوں میں انڈیل کر کام شروع نہیں کیا۔ مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے تعمیراتی مواد رکھ دیئے جانے کے سبب لوگ یہاں سے گزرنے سے کتراتے ہیں۔ جس کے سبب دکانداروں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔Roadside Construction Material in Chatpora Pulwama
انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ مصروف ترین گلی ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں لوگ گزرتے ہیں، تاہم تعمیراتی میٹریل موجود ہونے کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے گلی کوچوں کی مرمت کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جانے یا پھر تعمیراتی میٹیریل کو یہاں سے اٹھانے کی گزارش کی ہے۔