ETV Bharat / state

ناگہ واڈی سڑک کا مسئلہ حل، عوام کو راحت - سڑک تعمیر کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی

ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ اس سڑک پر اب جلد ہی کام شروع ہوگا۔ مقامی لوگوں نے اس موقع پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ناگہ واڈی سڑک کا مسئلہ حل
ناگہ واڈی سڑک کا مسئلہ حل
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 4:20 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں واقع ترال میں سڑک نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا تھا۔

معاملہ دور دراز علا‍قے افتادہ کا ہے جہاں گجر آباد ہے۔ دو برس قبل پی ایم جی ایس وائی محکمے نے سڑک تعمیر کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی لیکن اب تک سڑک تعمیر نہیں ہوئی۔

ناگہ واڈی سڑک کا مسئلہ حل

تفصیلات کے مطابق ترال ٹاون سے آٹھ کلومیٹر دور واقع ناگہ واڈی پنگلش میں پی ایم جی ایس وائی سڑک منظور ہونے سے آبادی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تاہم یہ خوشی زیادہ دیر نہیں رہی۔ کیونکہ پنگلش کے چند زمینداروں نے سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کی۔ اس لیے یہاں سڑک تعمیر نہیں ہوئی۔

معاملے کو دو سال کے بعد آبادی نے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال کی نوٹس میں لایا جنھوں نے آج انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا اور زمینداروں کے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جس کے بعد اس سڑک پر کام شروع ہونے کی ہری جھنڈی مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: گاؤں میں بنیادی سہولیات کا فقدان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.