ETV Bharat / state

Review Meeting at Awantipora جنوبی کشمیر میں سلامتی صورت حال پر جائزہ میٹنگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 12:42 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سلامتی صورت حال کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Review Meeting at Awantipora
Review Meeting at Awantipora

پلوامہ: وادیٔ کشمیر میں گذشتہ دنوں سے عسکریت پسندوں کی جانب سے سرینگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں حملوں کے بعد جہاں سکیورٹی کو چوکس کیا گیا ہے۔ وہیں آج جنوبی کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وکٹر فورس ہیڈ کوارٹر اونتی پورہ میں ایک اعلیٰ سطح کی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت جی او سی وکٹر فورس میجر جنرل بلبیر سنگھ نے کی۔ جب کہ میٹنگ میں فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے کئی ایس ایس پیز جن میں ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر قابل ذکر ہیں، نے شرکت کی۔

19920288
19920288

یہ بھی پڑھیں:

Drug Peddler Arrested in South Kashmir: اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار

معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران سکیورٹی گرڈ کو مزید بہتر بنانے اور جنوبی کشمیر میں سلامتی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیر حاصل بحث کی گئی اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا کہ پورے علاقہ میں امن و امان قائم کرنے پر فوکس کیا جائے۔ دشمن اور ملک دشمن عناصر کو موقع نہ دیا جائے۔ بتادیں کہ یو ٹی حکومت کی جانب سے لگاتار یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد عسکری سرگرمیاں کم ہوگئی ہیں اور کشمیر میں امن لوٹ رہا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں سے ہورہی ہلاکتیں سکیورٹی ایجنسیوں کے لیے بھی مسئلہ بن گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.