ETV Bharat / state

Ex police Officer Joins PDP: ترال کے سابق پولیس آفیسر پی ڈی پی میں شامل - سابق پولیس آفیسر پی ڈی پی میں شامل

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والے سابق پولیس آفیسر فاروق احمد ریشی نے سرینگر میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں درجنوں حامیوں سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔Ex police Officers Joins PDP

retried-police-officer-from-tral-joins-pdp
ترال کے سابق پولیس آفیسر پی ڈی پی میں شامل
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 9:33 PM IST

سرینگر: ترال سے تعلق رکھنے والے سابق پولیس آفیسر فاروق احمد ریشی نے حامیوں سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پی ڈی پی کے ترجمان سہیل بخاری کے علاوہ، پی ڈی پی زون ترال کے کئی عہدیدار موجود رہے ،جنہوں نے مالائیں پہنا کر فاروق احمد ریشی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بتایا کہ فاروق احمد کے آنے سے پارٹی بنیادی سطح پر مضبوط ہوگی اور مزید لوگ اس کاروان میں شامل ہوں گے۔Ex police Officers Joins PDP

ترال کے سابق پولیس آفیسر پی ڈی پی میں شامل

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاروق احمد ریشی نے بتایا کہ پی ڈی پی ان کے لیے گھر کی مانند ہے کیونکہ میرے والد مرحوم نے اس پارٹی کے لیے خون دیا ہے اور میں اس پارٹی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق ترال سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی کے دو ڈی ڈی سی ممبران ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور منظور گنائی اس تقریب میں شامل نہیں رہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں فاروق احمد ریشی نے بتایا کہ ترال علاقے میں پی ڈی پی کا ایک مضبوط کیڈر موجود ہے تاہم کچھ لوگ پارٹی سے ناراض ہیں اور ان کی کوشش رہے گی کہ وہ ان کو دوبارہ پارٹی میں واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں:

منڈڈیٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق احمد ریشی نے بتایا وہ ایک سپاہی کے طور پی ڈی پی کے لیے کام کرتے رہیں گے اور پارٹی جسے بھی منڈڈیٹ دے گی وہ فیصلے کا احترام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.