پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گوڈرہ علاقے کے لوگوں نے بیک ٹو ولیج میں اپنے علاقے کے کئی مسائل کو اجاگر کیا تھا جس میں علاقے میں ایک بجلی ٹرانسفارمر بھی شامل تھا، جب کہ علاقے کے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ان کے علاقے میں ایک ماہ قبل بجلی ٹرانسفارمر نصب تو کیا گیا لیکن ابھی تک علاقے کو اس بجلی ٹرانسفارمر سے بجلی سپلائی نہیں کی گئی۔ Residents of godura pulwama are suffering from power outage
علاقے کے لوگوں کے مطابق اس بجلی ٹرانسفارمر کے لیے 5 لاکھ روپے محمکہ بجلی کو منتقل کردیے گئے ہیں لیکن اس میں صرف ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے، جب کہ بجلی ٹرانسفارمر کو ابھی تک ایچ ٹی لائن کے ساتھ نہیں چوڑا گیا۔ ایچ ٹی لائن بستی سے گزارنی ہے جس کے لئے محمکہ کو کیبل کا استعمال کرنا ہے۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ اس کیبل کے عوض میں فی کنبہ 25 سو روپے جمع کرنے کے لیے کہہ رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Consumers Aghast over Power Tariff Hike: بجلی فیس میں اضافہ، صارفین برہم
مقامی لوگوں نے کہا کہ محمکہ بجلی نے پہلے ہی بجلی فیس میں اضافہ کر رکھا ہے، وہیں اس ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کے لیے انہیں رقومات بھی دی گئیں تو محمکہ علاقے کے لوگوں سے پیسے کیوں مانگ رہا ہے۔ علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کرے اور انہیں بجلی نئے ٹرانسفامر سے فراہم کرے۔