گزشتہ برس 23 مئی کو فوج نے ضلع پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ایک ٹھکانے کو پکڑنے کا دعوی کیا تھا۔
فوج نے یہ بھی دعوی کیا کہ انہوں نے اس ٹھکانے کو محکمہ ریونیو کے اعلی افسر نذیر احمد وانی کے دکان کے نیچے پکڑا ہے۔ اس ٹھکانے کے بار میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ٹھکانا بہت پرانا تھا کیونکہ وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'کہوا اسپیکس' کو دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹیول ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا
اس کے بعد محکمہ ریونیو میں کام کر رہے اس اعلی افسر کا تبادلہ دوسرے محکمے میں کیا گیا تھا۔ تاہم آج تقریبا ایک سال گزارنے کے بعد جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے انہیں ایک آرڈر کے ذریعہ سے نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔
نذیر احمد وانی گزشتہ ایک برس سے ضلع پلوامہ کی تحصیل میں بطور نائب تحصیلدار اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔