ETV Bharat / state

Rendezvous with CEO Pulwama: 'پلوامہ کے سرکاری اسکولوں میں معقول اسٹاف مہیا کیا جا رہا ہے' - پلوامہ ضلع کے پرائمری اور مڈل اسکولوں

چیف ایجوکیشن آفیسر، پلوامہ Chief Education Officer Pulwamaعبدالحی رفیقی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوسی گفتگو کے دوران ضلع پلوامہ کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار، اساتذہ کی تعیناتی سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

Rendezvous with CEO Pulwama
Rendezvous with CEO Pulwama
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 4:56 PM IST

Updated : Mar 9, 2022, 5:06 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے پلوامہ ضلع کے پرائمری اور مڈل اسکولوں کے ساتھ ساتھ ہائی اسکولوں سے قریباً 139 پی جی اساتذہ کو عارضی طور پر تبدیل کرنے سے جہاں طلباء اور والدین میں ناراضگی پائی جا رہی ہے، وہیں چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالحی رفیقی Chief Education Officer Pulwama نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ان اساتزہ کو ضلع کے ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ وہاں تعلیمی نظام متاثر نہ ہو سکے۔‘‘

چیف ایجوکیشن افسر پلوامہ کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ Chief Education Officer Pulwama نے مزید بتایا کہ ہائر اسکنڈری اسکولوں میں ان اساتذہ کی تعیناتی سے وہاں تعلیمی نظام مستحکم ہوگا جس کا براہ راست فائدہ طلبہ کو پہنچے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جن اسکولوں سے پی جی ٹیچرس کا ٹرانسفر کیا گیا ہے وہاں بیس مارچ تک اسٹاف بھیجا جا رہا ہے۔ سی ای او نے اعتراف کیا کہ فی الوقت ان اداروں میں تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کنٹریکچول بنیادوں پر لیکچرار تعینات کیے جاتے تھے جسکا سلسلہ اب بند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: چار برس سے سرکاری سکول تشنہ تکمیل

سی ای او نے مزید بتایا کہ ترال کے جن سرکاری اسکولوں میں اسٹاف کی کمی ہے وہاں مناسب تعداد میں استاد تعینات کیے جا رہے ہیں۔

عبد الحی رفیقی کے مطابق ترال کے تمام اسکولوں میں امسال امتحانی نتائج بہتر رہے، تاہم ’’اگر کسی اسکول میں طلبا کو امتحان دینے سے روکا گیا ہے تو اس اسکول کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2022, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.