ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے منگل کو کارمولہ علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے تعمیر کیے گئے پل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر عوام کی خاصی تعداد موجود تھی۔
کارمولہ پل کی تعمیر سے علاقے کی کئی گجر بستیوں کو رابطہ سہولیت فراہم ہو گئی۔
افتتاح سے قبل ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے دودھ مرگ، زراڈی ہارڈ، کہلیل اور دیگر دہیات کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایاکہ ترال کے دور افتادہ دیہات کو گزشتہ برسوں کے دوران تعمیراتی لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں بھی کئی دہیات کا بیرون دُنیا سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے وعدہ بند ہیں اور ’’جلد ہی دور افتادہ علاقوں میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔‘‘