پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ آج ضلع پلوامہ میں بھی پولیس کی جانب سے پولیس شہداء دیوس منایا گیا۔ اس ضمن میں ضلع پلوامہ پولیس لائنز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے مشہور راجپورہ چوک کا نام تبدیل کرکے شہید فاروق چوک رکھا۔ اس موقع پر پولیس نے قصبہ پلوامہ کے کولک ٹاور پر مقتول پولیس اہلکار فاروق احمد کی تصویر نصب کی۔ اس موقع پر مقتول پولیس اہلکار کو سلامی پیش کی گئی۔
مزید پڑھیں:Govt Middle School Rajpora Renamed: گورنمنٹ مڈل اسکول راجپورہ، شہید جہانگیر اختر کے نام سے منسوب
فاروق احمد کو سال 2013 میں عسکریت پسندوں کی جانب سے اسی چوک پر ہلاک کیا تھا۔ وہ بطور اے ایس آئی پولیس محمکہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اس موقع پر ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے کہا کہ اس راجپورہ چوک کو آج سے شہید فاروق چوک کا نام دیا گیا۔ انہوں نے ڈیوٹی کے دوران اپنے جان کی قربانی پیش کی تھی۔ Rajpura Chowk changed to Shaheed Farooq Chowk