پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں گزشتہ شب سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس کے علاوہ متعدد مقامات پر برفباری بھی ہوئی، بارش اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ضلع پلوامہ میں گزشتہ ایک ماہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں لوگوں کو پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
گزشتہ شب ضلع کے کئی علاقوں میں تیز رفتار بارش کا سلسلہ شروع ہوا،جو ابھی بھی جاری ہے،بارش کے سبب خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں راحت ملنے کی امید ہے،بارش اور برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے ۔ Rain in many parts of Kashmir
مزید پڑھیں:Kashmir Weather کشمیر میں برف باری سے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ