جنوبی کشمیر South kashmir کے ضلع پلوامہ میں انسداد تمباکو نوشی کے عالم دن کی نسبت سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی بچوں سمیت مقامی باشندوں سمیت سیول سوسائٹی ممبران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ School Children organised Rally in Pulwamaبعد ازاں ایک سیمنار کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین نے عوام کو تمباکونوشی سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے لوگوں خاص کر طلبہ کو تمباکو نوشی سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال 31 مئی کو تمباکو نوشی کی روک تھام کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ Seminar in Pulwama on World No-Tobacco Dayاس دن لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے باخبر کرنے کے علاوہ تمباکو نوشی سے دور رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں اس دن کی نسبت سے اسکولوں، ہسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر تقاریب کا اہتمام کرکے نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سنہ1987 سے تمباکونوشی کا عالمی دن ہر برس 31مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس روز تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں اوراموات کی روک تھام کی خاطر مقامی، قومی و بین الاقوامی سطح پر سیمنارز اور پروگرامز کے ذریعے لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جاتی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اعداد و شمار کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر سال 80 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں۔ ان میں سے 12 لاکھ افراد کی تعداد ایسی ہے جو بالواسطہ تمباکو نوشی (کے دھوئیں وغیرہ) سے متاثر ہوکر اپنی جان گنواتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت کا تخمینہ ہے کہ ’’دوسروں کی تمباکو نوشی کے دھوئیں سے متاثر ہونے والے افراد یعنی غیر فعال تمباکو نوشی سے ہر برس 65 ہزار بچوں کی موت واقع ہوتی ہیں۔‘‘